12 اگست 2014 - 15:38
غزہ کے اسپتالوں ميں دواؤں اورطبي وسائل کي کمي

غزہ کے اسپتالوں ميں دواؤں اور طبي وسائل کي قلت نے بحراني شکل اختيار کرلي ہے -

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کے اسپتالوں کے کارکنوں نے خبردار کيا ہے کہ دواؤں اور طبي وسائل کي کمي کے سبب صيہوني حکومت کے وحشيانہ حملوں ميں زخمي ہونے والے ہزاروں افراد کي زندگياں خطرے ميں پڑ گئي ہيں - 

غزہ کے اسپتالوں کے کارکنوں نے عالمي برادري سے مطالبا کيا ہے کہ غزہ کا محاصرہ ختم کرانے اور دوائيں نيز علاج معالجے کے ديگر وسائل بھيجنے ميں تاخير سے کام نہ ليں –
دوسري طرف فلسطين کے نائب وزير صحت يوسف ابو ريش نے بتايا ہے کہ غزہ ميں بے گھر ہونے کے بعد پناہگاہوں ميں رہنے والوں کے درميان وبائي بيمارياں پھيلنے لگي ہيں-
يہ ايسي حالت ميں ہے کہ غاصب صيہوني حکومت نے غزہ کے تمام راستوں کو بدستور بند رکھا ہے اور کھانے پينے کي اشيا، دوائيں اور طبي وسائل ليجانے والے امدادی کاروانوں کو غزہ جانے کي اجازت نہيں دي ہے.

.......

/169